بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی۔ آرمی چیف نے سزائے موت کی توثیق کردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلبھوشن کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلبھوشن یادیوبھارتی نیوی کا حاضر سروس افسرہے، وہ پاکستان کےخلاف جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی ایجنٹ پر آرمی ایکٹ 1952 کی دفعہ 59 اور 1923 کے سیکشن 3 کے تحت ٹرائل کیا گیا، اسے دفاع کیلئے لیگل ٹیم بھی مہیا کی گئی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کلبھوشن یادیو کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔ کلبھوشن یادیو کے خلاف تمام الزامات ثابت ہوگئے جبکہ بھارتی ایجنٹ نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو 3مارچ 2016کو ایک آپریشن کے دوران بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے