پاکستانی فوج ہر قسم کے چیلنجز سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہرقسم کے چیلنجز سےنمٹنے اور جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

رسالپور میں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان میں 137ویں جی ڈی پی، 83 ویں انجینئرنگ کورس کی گریجویشن پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ میں 93 ایئر ڈیفنس، 18 اے اینڈ ایس ڈی، 6 نیوی گیشن اور 02 لاجسٹکس کورسز گریجویٹ شریک ہوئے، تقریب میں 113 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔

وزیر اعظم تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اکیڈمی آمد پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا سمیت ڈپلومیٹس، اعلیٰ فوجی اور سول حکام، غیر ملکی عہدیداران بھی تقریب میں موجود تھے۔

وزیراعظم نواز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اکیڈمی اعلی معیار کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے، خصوصاً پڑوسی ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتاہے۔ مشترکہ خوشحالی ہمارا ہدف ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے۔ تربیت کیڈٹس کی زندگی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور آپ پر ملک کے دفاع کی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ کامیابی کے لیےکوئی مختصر راستہ نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے