حیران ہوں کہ ایم کیو ایم بی بی سی کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں کر تی ؟

زینب شہزادی

کراچی

۔ ۔ ۔

عمران خان، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف
عمران خان، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 35 پنکچر والی بات پر وہ سب لوگ قائم ہیں جن کا میں حوالہ دیتا رہا، اب تو بات اس سے آگے نکل گئی ہے، پتہ چلا ہے کہ اس سے کہیں زیادہ ظلم ہوا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ 35 نہیں، 70 پنکچر لگے تھے، پتا چلا ہے کہ 35 پنکچر سے کہیں زیادہ ظلم ہوا،

پہلی بارالیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہو رہی ہیں، انکوائری کمیشن کافیصلہ قبول کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میرےخلاف کیس کرسکتی ہےتوبی بی سی پربھی کیس کرے، “را”کےسابق سربراہ نےتردید نہیں کی کہ وہ ایم کیوایم کو پیسےنہیں دیتے،

ایم کیوایم پرسنگین الزامات ہیں،ایم کیو ایم صرف بیان بازی نہ کرے، ایساکہاں ہوتاہےکہ سیاسی جماعت کاقائددوسرےملک کی ایجنسی کامہمان ہو؟

عمران خان نے کہا کہ مرتضیٰ پویانے35 پنکچرزکی بات کی تھی،

ڈاکٹراعجازنے بھی کہا کہ انھوں نےبھی 35 پنکچرز کی بات سنی ہے،

مرتضیٰ پویااورڈاکٹراعجازآج بھی 35 پنکچرزکی بات پر قائم ہیں، 35 پنکچرزکےمعاملے سےمجھے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

ان کہنا تھا کہ اصل دھاندلی پنجاب میں ہوئی،پنجاب میں آر اوز نے الیکشن کرایا، آراوزکے ذریعے دھاندلی کی گئی، ہم نےثابت کردیاہےکہ انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی، ڈھائی کروڑووٹوں کارکارڈ ہی نہیں،

سندھ میں کرپشن کےرکارڈٹوٹ گئےہیں،جسکی وجہ سےافراتفری مچی ہوئی ہے،

آصف زرداری دبئی میں خوف کی وجہ سے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ کے سلسلے میں کراچی آیا ہوں، شوکت خانم اسپتال کے لیے زمین مل گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے