پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایسٹرپر لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش انٹیلی جنس ایجنسیز نےناکام بنادی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پرسیکورٹی فورسزنےپنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہورکےقریب آپریشن کیاجس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ساتھی خاتون کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں 2افسروں سمیت 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔