مسائل کا حل قریب ہے،عوام تیار رہیں،مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے کراچی کی عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل حل ہونے کا وقت آگیا ہے، ہمارے سولہ پوائنٹ پر عمل نہ ہوا تو کراچی رہنے کے قابل نہیں ہوگا، ہمیں اس شہر کو رول ماڈل بنانا ہوگا۔

کراچی پریس کلب کے باہر جاری دھرنے کے گیارہویں روز مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک اہم مراحلےمیں داخل ہوگئی ہے، ہمارے سولہ نکات میں کوئی سیاست نہیں ہم حکومت گرانے کی بات نہیں کررہے شاید ہماری بات حکومت کی سمجھ نہیں آرہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تشدد کا راستہ نہیں اپنائیں گے، عوام اپنے مستقبل اور مسائل کے حل کے لیےگھروں سے نکل کر ہمارے ساتھ آئیں ہم نے شہر کو بند اور سی ایم ہائوس کے آگے دھرنا دیکرگالیاں نہیں کھانی ۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے رہنے والوں میری کال کا انتظار کرو ایک دن ہمارا ساتھ دو دس لاکھ لوگ بتائی ہوئی جگہ پر پہنچ جانا تیس منٹ چلو گے تمام مسائل حل ہوجائینگے ۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا ہم نے جو ایجنڈا دیا ہے یہ کسی ایک کا نہیں اس شہر کے رہنے والے ہر شخص کا ہے،کراچی کو رول ماڈل بنانا ہوگا قبل از وقت بتانا مشکل ہوگا تاہم ہمارا مظاہراہ تاریخی ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے