صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے ریفرنڈم میں کامیابی پر ترک قیادت کوایک پیغام میں مبارک باد دی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نےکہا ہے کہ ترک حکومت اور عوام کو ریفرنڈم کے نتائج پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ریفرنڈم میں شرکت عوام کی مستحکم ترکی کی خواہش کی عکاس ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ترکی سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے،امید ہے ریفرنڈم کے بعد ترکی میں استحکام اور خوشحالی آئے گی ۔