40 سال تو کیا لوگ پرسوں نواز شریف کو بھول جائیں گے، شیخ رشید

تحر یک انصاف کو توقعات ہیں کہ پاناما کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم عہدے سے محروم ہوجائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فیصلہ خلاف آیا تو 40 سال تو کیا لوگ پرسوں نواز شریف کو بھول جائیں گے ۔

شیخ رشید نے اہم کیس کےفیصلے سےقبل لال حویلی میں ناشتہ کیا۔ ان کاکہنا ہے کہ قوم کوکرپشن سے آزادمعاشرےمیں دیکھنا چاہتےہیں۔ آج کےفیصلےسےہرصورت میں زلزلہ آئےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخرحکمرانوں نےعوام کوکیا دیا ہے؟ سب سے پہلےہم نےسپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا ہے۔عمران خان کےساتھ مل کر تبدیلی لائیں گے۔جب تک ہم خودتبدیل نہیں ہوں گےملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہماراکیس62 اور63 کےتحت نوازشریف کی نااہلی کاکیس ہے،ہم نےسپریم کورٹ کےسامنے372 سوال اور21 افرادکےنام رکھے۔عدلیہ نے21افراد کو نااہل کیا، اسی بنیاد پر نوازشریف کو بھی نااہل کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے