قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس عثمان خٹک نے پاناما کیس کے آنے والے فیصلے پر صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔
سی سی پی او لاہور سمیت تمام ریجنل ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی گئی تھی کہ اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے لیے معافی کی گنجائش نہیں ہو گی۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ اہم سرکاری، نجی عمارتوں اور میڈیا ہاؤسز پر سیکورٹی بڑھا دی جائے، خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی پلان نئے سِرے سے مرتب کیے جائیں۔