بالائی علاقوں میں بارش،پہاڑوں پربرف باری

ملک کےمختلف علاقوں میں موسم کےالگ الگ رنگ نظرآرہے ہیں، میدانی علاقوں میں چلچلاتی دھوپ ہےتوبالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کاسلسلہ جاری ہے، بلتستان ڈویژن میں برف باری اورلینڈ سلائیڈ نگ کے باعث متعدد علاقوں میں سڑکیں بند ہیں ۔

سورج کی تپش،حبس،کالی گھٹائیں،ٹھنڈی ہوائیں،آسمان سے برستے موتی، کہیں موسم دلفریب ہے تو کہیں گرمی سے لوگوں کاحال بُرا ہے اورکہیں لینڈ سلائیڈ نگ کی وجہ سے راستے بند ہیں۔

بلتستان ڈویژ ن میں بارش اور برف باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے، ضلع کھرمنگ، شگر، گانچھے اور اسکردو کے بالائی علاقوں میں برف باری اور لینڈ سلائیڈینگ کے باعث متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہیں ۔

گلگت بلتستان کےضلع استورمیں موسم کی خرابی کے باعث 95 فیصد علاقے میں کاشتکاری کا آغاز نہیں ہوسکا، دیامرمیں پہاڑوں پروقفے وقفے سے برف باری ہورہی ہے اور چلاس شہر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ادھر سوات، مری شہراور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوارہے، آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بھیگےبھیگےموسم کےبعد فضا دلفریب ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے