عمران خان عادت سے مجبورہیں، ڈاکٹرعاصم

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ عمران خان عادت سے مجبورہیں،عابد شیر علی نے مجھ سے جو ڈیل کی تھی پہلے اس کا جواب دیں۔

ڈاکٹر عاصم پر 17 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں فردجرم عائد نہیں ہوسکی، عدالت نے آئندہ سماعت پرملزمان کےوکلا کو دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کے خلاف 17 ارب روپے کی مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکلاء کی درخواست پر5 مئی تک ملتوی کردی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہناتھا کہ یہ مکمل سیاسی کیس ہےاور اسے ہم ثابت کریں گے، کیس میں فرد جرم عائد ہوہی نہیں سکتی۔

دوسری طرف نیب کے وکیل کی جانب سے ڈاکٹرانور منصور کے دلائل کی مخالفت کی گئی۔نیب کے وکیل نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنا یا نہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی سیاسی صورتحال پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ عمران خان کی عزت کرتا ہوں لیکن وہ اپنی عادت سے مجبور ہیں، عمران خان کی بات کو مائنڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے