ایکشن تھرلر ’یلغار‘ بالاخرعید الفطر پر ریلیز

کل کراچی میں ہم فلمز اور مائنڈ ورکس میڈیا پروڈکشن کی جانب سے ریلیز کی جانے والی ایکشن تھرلر فلم ’یلغار‘ کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی میڈدیا کے نمائندوں سے ملاقات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا۔

یلغار کے پروڈیوسر، مصنف، اور ہدایت کار حسن وقاص رانا ہیں جو اس سے قبل باکس آفس ہٹ فلم ’وار‘ بھی بنا چکے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستان کے نامور اداکار شامل ہیں جن میں شان شاہد، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، بلال اشرف، ایوب کھوسو، گوہر رشید، عائشہ عمر، آرمینا رانا خان، ثنا بچہ، عطیہ خان، عمیر جسوال، عظمیٰ خان، علی رحمان اور دیگر شامل ہیں۔

یلغار پاکستانی فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جزبہ حب الوطنی، لگن اور قربانیوں کی داستان ہے۔

اس موقع پر ڈاکر حسن وقاص رانا نے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’ یلغار ایک شدید جذبے، محبت، اور دکھ کا نتیجہ ہے۔ میں نے حقیقتا اس فلم کے لیے اپنی زندگی وقف کردی ہے۔ تاکہ میں ایک بہترین فلم بنا سکوں اور اپنے کرداروں میں ان کی اصل روح پھونک سکوں ۔ کچھ لوگوں کو یہ فلم پسند آئے گی اور کچھ کو نہیں لیکن ایک بات یقینی ہے کہ فلم بین میری ٹیم اور اداکاروں کی محنت کو ضرور سراہیں گے کیونکہ انہوں نے واقعی اس فلم کو اپنا خون اور پسینہ دیا ہے۔‘

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا کہ’ ہم نے اس قبل دیگر فلمیں بھی ڈسٹری بیوٹ کی ہیہں جن میں یلغار ابھی تک سب سے بہترین فلم ہے۔ ہمٰیں اس فلم کو ڈسری بیوٹ کرنے پر فخر ہے۔‘

یلغار اس سال عید الفطر پر پاکستان اور دیگر ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے