نواز شریف کا قوم سے خطاب؟؟؟

پانامہ کیس کا فیصلہ انے کے بعد میڈیا پر کانفرنسوں کے جنگ شروع ہوگئی، حزب اقتدار اور حزب اختلاف اپنے اپنے انداز میں فیصلے کے تشریح اور توجیہات پیش کرنے لگے ،،،، توڑی دیر میں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ نواز شریف شام سات بجے قوم سے خطاب کرینگے لیکن کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی وزیراعظم قوم سے خطاب نہ کرسکے اس دوران مختلف خبریں گردش کرتی رہی جس میں ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم نے قوم سے خطاب لیگل ٹیم کے مشورہ پر موخر کیا ،،،،

اب جبکہ پانامہ کس کے حوالے سےJITّ کی تشکیل ہونا طے پاچکی ہے ایسی میں وزیراعظم کا قوم سے خطاب اور پانامہ فیصلے پر ان کا تبصرہ نئے مباحث کو جنم دے سکتا ہے ،،،، ویسے نواز شریف قوم سے خطاب میں کیا کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کا خاندان چار دہائیوں سے کاروبار کررہا ہے اور اس مختلف ادوار میں انتقامی کارروائیوں کا شکار رہنے کے باوجود دن دگنی ترقی کرتا رہا

اور وہ قوم کو کیا بتائیں کہ قوم کے رہنماوٴں کو اربوں روپے کے اثاثے ، جائیدادیں اور کاروباری سلطنت کھڑی کرنے کے کیا ضرورت ہے ،،،، تاریخ میں زندہ رہنے والے عظیم رہنماؤں کا اثاثہ عوام کے دلوں میں زندہ و جاوید رہتا ہے جبکہ ہمارے حکمران دولت کے انبار جمع کرکے تاریخ میں کوڑا دان میں جگہ بناتے ہیں ،،،

تاریخ کے عظیم رہنما اپنے بچوں سے زیادہ قوم کے بچوں کے مستقبل پر فکر مند ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے گھر اور زیر استعمال اشیا بعد از مرگ میوزیم میں تبدیل ہوجاتی ہے . ترکی کے عظیم رہنما اتاترک نے اپنے تمام اثاثے قوم کے نام وقف کردیئے لہذا وہ اج قوم کے باپ کہلاتے ہیں .

قائداعظم محمد علی جناح اپنے وقت کے مہنگے ترین وکیل تھے انہوں نے اپنے معمولی اخراجات کی تفصیل بھی درج اور محفوظ رکھی اور وصیت میں اپنے تمام اثاثے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نام وقف کرگئے ،،، کاش ہمارے حکمرانوں کو کوئی تاریخ میں زندہ رہنے کا گر بتائے ،،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے