وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ سےاستعفیٰ واپس لینے کے لیے نون لیگی رہنمائوں نے رابطے کیے ہیں۔ ریاض پیرزادہ نے وزیراعظم سے ملاقات تک استعفیٰ واپس لینے سے انکار کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،خواجہ سعد رفیق ،آصف کرمانی اور دیگررہنمائوں نےریاض پیرزادہ کوٹیلی فون کرکےاستعفیٰ ٰواپس لینے کی درخواست کی ہے لیکن انہوںنے انکار کردیا ۔
ریاض پیرزادہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعداستعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کریں گے۔