وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل پھر نیازی صاحب نے 10ارب کا الزام دہرایا۔ طالب علموں کو گواہ بنا کرکہتا ہوں کہ اگر ایک پائی بھی رشوت دینے کاالزام ثابت ہوا تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوںگا، عمران خان کو جھوٹوں کا آئی جی قرار دیدیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں پنجاب اندومنٹ فنڈ کیلئے 5 ارب روپے رکھنے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے جنوبی ایشیاء میں اس طرح کا فنڈ نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں میٹرو بس چلانے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر انہوں نے عمران خان کے 10 ارب روپے کے الزام پر کہا کہ اگر عدالت میں ایک پائی کا بھی الزام ثابت ہوگیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے اور اگر عمران خا ن کےخلاف فیصلہ آیا تو انہیں جھوٹوں کے سب سے بڑے آئی جی کا ٹائٹل دیں گے۔