طاہر عمر
۔ ۔ ۔
سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگیا ہے
پاکستان نے سری لنکا کو پالی کیلے ٹیسٹ میں سات وکٹ سے ہرا دیا
اس تاریخی کامیابی کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ بھی تین درجے بہتر ہوئی ہے
پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے سے تیسرے نمبر پر آگئی
رینکنگ میں جنوبی افریقا پہلے آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے
نیوزی لینڈ کی چوتھی اور بھارت کی پانچویں پوزیشن ہے ۔
دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی ہے
بولرز کی فہرست میں یاسر شاہ نویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیںجبکہ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں یونس خان آٹھویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے