سندھ اسمبلی میں عمران خان کیخلاف قرار داد منظور

سندھ اسمبلی میں عمران خان کے غیرذمہ دارنہ رویے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، ایم کیو ایم نے حمایت کی تو پی ٹی آئی کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور اپوزیشن دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن سورٹھ تھیبو کی جانب سے عمران خان کےغیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی ۔

ن لیگی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو میڈیا میں ہیرو ثابت کرنے کے لئے عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ظفر کمالی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاک فوج کے لئے جو نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں وہ ریکارڈ پر ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کی جانب سے سخت جملوں کے استعمال پر پی ٹی آئی اے کی جانب سے ایوان میں شور شرابہ کیا گیا تاہم قرارداد کژرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر سیماضیاء کی جانب سے شادیوں میں ون ڈش سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان میں منظور کرلیا ۔

ایوان میں ایم کیو ایم رہنما صابر قائم خانی کی جانب سے حیدر آباد میں حیسکو کی بدترین کارکردگی کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ کی صورت حال تسلی بخش نہیں ، ایوان میں قرارداد کژرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

ایم کیو ایم رہنما قمر عباس نے جیل روڈ کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز سمیت دیگر میں قائم تجاوزات کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے