وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما کچرا ہے باقی دنیا نے اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ پاناما کےذریعےنوازشریف کوہٹانےپر انحصارکرنیوالوں کودھول چاٹنی پڑےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاناما پیپرز کبھی بھی کرپشن سے متعلق نہیں تھے،ہارنےوالے2018 ءکے الیکشن میں بھی شکست کھائیں گے۔
مریم نواز کا کہناتھاکہ پاناماپیپرزجاری کرنےوالےچوراورہیکرز نےبھی اسےکرپشن نہیں کہا، جنہیں اگلےانتخابات میں ہارنےکاخطرہ ہےیہ انہی کےشیطانی دماغ کی سازش ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ خیبر پختونخوا میں اپنی خراب کارکردگی پر پردہ ڈالنےکیلئےپاناماکیس استعمال نہیں کرسکیں گے،ووٹرز سمجھ دار ہوگئے ہیں لیکن آپ نہیں، مخالفین کا اندازہ اور فیصلہ غلط ہوگیا ،ان کی ٹرین چھوٹ گئی ہے۔