توہین رسالتﷺ کا قانون بدلنے نہیں دیں گے، فضل الرحمٰن

جمعیت علما ء اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ توہین رسالتﷺ قانون کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسمبلیوں کو کسی بھی حال میں تحلیل نہیں ہونا چاہیے۔

پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے افغان فورسز کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان کی جرات مندانہ جوابی کارروائی کو سراہا ۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ،اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کا کہناتھاکہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، انتخابات مقررہ وقت پر ہو ں تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ۔

مولانا کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ الائنس کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جو صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سراج الحق کی طرف سے دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی بات خوش آئند ہے، کاش 2013 میں ان کو یہ بات سمجھ آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام پر ان کی مرضی کے بغیر کوئی رائے مسلط نہیں کی جاسکتی،ہم کشمیریوں کی خود ارادیت دینے کا مطالبہ تو کرتے ہیں لیکن قبائلیوں کو خود ارادیت دینے سے ہچکچاتے ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ حادثات کو بہانہ بنا کر توہین رسالت ﷺکے قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دیںگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے