نواز شریف کی ساکھ سوالیہ نشان بن چکی ہے، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثارکھوڑونے کہا ہے کہ کچھ منصوبوں کے لئےپیسوں کااعلان کرکے نوازشریف سندھ پر کوئی احسان نہیں کررہے ،یہ یہاں کےعوام کےپیسےہیں ،نوازشریف کی ساکھ سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں نثارکھوڑو کا کہناتھا کہ خدشہ ہےکہ جی آئی ٹی کاوقت بڑھاکر معاملےکو طول دیا جائے گا ، پاناما فیصلےکےبعد نوازشریف کی نااہلی کےلئےکوئی اور جماعت بھلےسپریم کورٹ جائے، ہم نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ریاست کا نمائندہ ہوتا ہے ،وہ سیاسی مہم نہیں چلاسکتا ،ان کی کسی بھی ملاقات پر اعتراض نہیں۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ گورنر وزیراعلیٰ کی مشاورت کےبغیر کوئی عمل نہیں کر سکتے،وہ اگر ووٹ کے لیےمہم چلائیں گے تو ہم ہرفورم پر اس عمل کو روکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے