عمران کوپختونوں کے نہیں پنجاب کے مفادات کی فکر ہے، اسفندیار

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کا کہنا ہے کہ عمران وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، انہیں پختونوں کی نہیں پنجاب کے مفادات کی فکر ہے۔

صوابی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا کہ عمران خان نے ڈرائی کلین کی مشین لگائی ہوئی ہے پہلے شیر پاؤ پارٹی کو چور کہا، پھر چور صاف ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اگر الیکشن سے پہلے فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم نہ کیا تو ایسی تباہی آئے گی جس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی کے ذریعے الیکشن سے پہلے دھاندلی کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

اسفندیار ولی نے یہ بھی کہا کہ مشعال قتل کیس کی جلد از جلد تحقیقات مکمل کی جائیں اور ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے