میرا جی کا گانا فلم کی ایڈیٹنگ کے دوران غائب

لگتا ہے میرا جی کی نئی فلم انڈسٹری میں واپسی اتنی آسان نہیں رہی۔

کہانی یہ ہے کہ پروڈیوسر سہیل خان کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’شور شرابہ‘ میں میرا جی پر فلمائے ہوئے گانے کی تقریبا تمام فوٹیج ایڈیٹنگ سسٹم سے غائب یا چوری ہوگئی ہے۔

فلم شور شرابہ میں میرا کا ایک مختصر کردار بھی شامل ہے اور مذکورہ گانا اس کرادر کا یک ہم حصہ تھا جس میں میرا جی کی شادی کا منظر دکھایا گیا تھا۔ اس گانے کے غائب ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ فلم میں میرا جی کا کردار تقریبا ختم ہی ہوگیا ہو۔

انٹرٹینمنٹ پورٹل دھنک سے بات کرتے ہوئے میرا جی نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ گانا کہاں چلا گیا۔ ’ یہ تو آپ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے پوچھیں۔‘

میرا نے دھنک کو مزید بتایا کہ اس گانے میں ان کے ساتھ ماڈل اور اداکار احمد بٹ بھی تھے جن کے ساتھ ان کی جوڑی فلم سلاخیں میں ہٹ ہوچکی ہے اور اگر یہ گانا ریلیز ہوتا تو یقینا پسند کیا جاتا۔

دھنک کے مطابق میرا آ ج کل پروڈیوسر سید احسن کے ساتھ فلم ’شہرت‘ کی ہدایت کاری میں مصروف ہیں۔ شہرت میں میرا اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی۔

میرا پر فلمائے گئے گانے کے لیے خاص طور پر بھارتی کوریوگرافر ریشماں خان کو بلایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ گانا فلمسازوں کو بہت مہنگا بھی پڑا تھا۔

شور شرابہ ایک پاکستانی رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایات بھارتی فلم میکر حسنین حیدرآبادوالا نے دی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں رابی پیرزادہ، عدنان خان، نشو بیگم، میبل خان، اور سخاوت ناز شامل ہیں۔فلم کاٹیزر حال ہی میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے