وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پر اہم اجلاس

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب کی تیاریوں پر اہم اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خارجہ حکام نے وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پر بریفنگ دی ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت اور خطاب سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ امریکا سعودی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں 35 اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مصروف شیڈول کے باعث وزیراعظم کی کسی سے بھی سائیڈ لائن ملاقات کے امکانات کم ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کو کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کے علاوہ کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے