اسحاق ڈار 26 مئی کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو وفاقی بجٹ 18-2017 پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا علیحدہ اجلاس 24 اور 26 مئی کو بلانے کے لیے باضابطہ پیغام بھیجا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو بجٹ سمری بھی ارسال کی ہے جبکہ سالانہ صدارتی خطاب کے لیے ان سے یکم جون کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی بھی درخواست کی ہے۔

2013 میں صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ممنون حسین کا پارلیمنٹ سے چوتھا خطاب ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 26 مئی کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گے جبکہ اسی دن سینیٹ میں بجٹ دستاویزات بھی پیش کر دی جائیں گی۔

سرکاری ذائع نے ڈان کو بتایا کہ حکومت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) 18-2017 اور اکنامک سروے 17-2016 کو تقریباً حتمی شکل دے چکی ہے۔

اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور سرکاری ملازمین کی پینش میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ابھی تک اس اضافے کی شرح کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی بھی قسم کا ریلیف نظر نہیں آتا جب تک وزیر اعظم خود اس میں مداخلت نہ کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب سے واپسی پر بجٹ کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بلائیں گے۔

ٹیکس حکام نے بتایا کہ وزیر خزانہ کی تقریر کا وہ حصہ جس میں ٹیکس کی شرح اور بنیادی ٹیکس کو وسعت دینے کی بات کی جاتی ہے اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکس شامل نہیں کیے جائیں گے بلکہ ان ٹیکس شرح کو معقول بنانے اور مرحلہ وار ٹیکس کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مقامی صنعت کو مراعات فراہم کر نے کے لیے خام مال پر ٹیکس اور ڈیوٹی کو کم کر دیا جائے گا۔

گذشتہ دو دنوں میں ٹیکس حکام نے مختلف شعبوں کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، پولٹری اور ٹیکسٹائل کی صنعت شامل ہیں۔

ٹیرف، ٹیکس اور ڈیوٹی پر تبدیلی کے حوالے سے ایک تفصیلی سمری بھی وزارت تجارت کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جو اسٹیک ہولڈر کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز پر مبنی ہے۔

ٹیکس حکام کی جانب سے ہفتہ کو اب تک مکمل ہونے والی سفارشات پر وزیر خزانہ کو ایک خصوصی پریزینٹیشن دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل، چمڑا، کھیل، کارپیٹ اور سرجیکل سامان کی صنعت پر صفر ریٹنگ پرقرار رکھے گی۔

ٹیکس حکام کا کہنا تھا کہ وہ چاول، مچھلی، گوشت اور فارما سوٹیکل کے شعبوں کو بھی صفر ریٹنگ میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے لیے ٹیکس میں ایک اہم ریلیف کی توقع ہے۔

ذرائع نے یہ بتایا کہ تنخواہ دار کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی حد کو 4 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیکس حکام رہائشی فرد کی تعریف میں تبدیلی کے لیے بھی ایک مزید تجویز پر کام کر رہے ہیں تاہم اگر حکومت اس پیشکش پر رضا مند ہوتی ہے تو تمام شہریوں کو بیرون ملک اپنے اثاثہ جات کو ظاہر کرنے پر پابند کیا جائے گا۔

ایک فائلر کے ٹیکس کی گزشتہ برسوں میں تفصیلات کی چھان بین کرنے کے لیے حد کو 10 سال تک کے لیے بڑھانے کی بھی تجویز پیش کی ہے جبکہ اس وقت یہ حد صرف 5 سال تک محدود ہے اور ایک نان فائلر کے ٹیکس کی چھان بین پچھلے 10 سالوں تک کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) دو بڑے کرداروں کی سفارشات پر سگریٹ پر ڈیوٹی ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ وزارت صحت اس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے