موسمیاتی تبدیلیاں اور پاکستان

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہے جہاں تیزی سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔۔۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے اہم سبب جنگلات کا کٹاو ہے۔۔ جنگلات جہاں قدرتی ماحول کی سلامتی کا باعث ہیں وہاں ہی یہ بہت سی قدرتی آفات سے بچاو کا سبب بھی ہیں ۔ پاکستان میں گرمیوں کا بڑھتا دورانیہ سردیوں اور بہار ، خزاں کا مختصر ہوتا موسم، ہر سال بڑے پیمانے پر آنے والے سیلابوں کے تدراک کا یہی طریقہ ہے کہ درخت لگائے جائیں ۔۔بدقسمتی سے پاکستان میں درخت لگانے سے زیادہ درخت کاٹنے کا رجحان ہے۔۔

وزارت محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر محمد سلیم نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کیے ہیں کہتے ہیں کہ پاکستان میں سالانہ 55 ہزار ایکڑ زمین ڈی فورسٹ ہو رہی ہے۔۔،پاکستان کا ٹوٹل رقبہ 2 سو ملین ہے جبکہ پاکستان میں دس ملین ایکڑ رقبے پر جنگلات ہیں۔۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو تیس سال تک پاکستان میں جنگلات کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔۔ اور اگر جنگلات کا خاتمہ ہو جائے تو آکسجین ختم ہو جائے گی۔۔ محمد سلیم بتاتے ہیں کہ حکومت کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت 2016 سے 2021 تک ملک بھر میں 10 کروڑ 50 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔۔ جس پر کل لاگت 10،بلین آئے گی۔۔

5،بلین وفاق جب کہ 5 بلین صوبوں کو جاری کیے جائیں گے۔۔اس مد میں وفاق کی جانب سے3.5 ملین جاری ہو چکے ہیں۔۔

اس سلسلے میں عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اپنے گھروں اور،گردونواح میں جہاں ممکن ہو درخت لگائے جائیں ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے۔۔ بچوں کو پودے لگانے کی جانب مائل کیا جائے۔ درختوں کو کاٹ کر ایندھن کے لیے استعمال کرنے کے بجائے متبادل طریقے اختیار کیے جائیں۔۔ اگر اب بھی عوام اور حکومت اپنا کردار ادا کرے اور جنگلات کے کٹاو کو روکے اور چھوٹے بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں تو مزید خوفناک نتائج سے بہت حد تک بچاو ممکن ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے