پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہناہے کہ نوازشریف کو سعودی عرب میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو اپنی عزت نہیں کرتے دنیا ان کی عزت نہیں کرتی۔
جے آئی ٹی اوپن کرنے کے مطالبہ سے متعلق صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا فیصلہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد کریں گے۔