جہازسے ہیروئن برآمدگی ، ایڈیشنل آئی جی پولیس انکوائری افسر مقرر

وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن مہتاب عباسی نے طیارے میں ہیروئن کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس حسین اصغر کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔

مشیر وزیر اعظم برائے سول ایوی ایشن نےانکوائری کمیٹی کو ہدایات جاری کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے رپورٹ دے جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

پی آئی اے کے طیاروں میں پے درپے ہیروئن کی برآمدگی کے واقعات کے بعد قومی ایئرلائن کی تمام انٹرنیشنل پروازوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ طیاروں کی تلاشی اے این ایف ،پی آئی اے سکیورٹی ،کسٹم انٹیلی جنس اور دیگر ادارے کریں گےاور کلیرنس کے بعد ہی طیارے کوروانگی کی اجازت ملے گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے