دکھ کی گھڑی میں برطانیہ کے ساتھ ہیں، پاکستان

پاکستان نے مانچسٹرمیں دہشت گردحملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی دھماکےکی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانو ں کےضیاع پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےاس واقعےکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہماری ہمدردیاں برطانوی حکومت، عوام اور جاں بحق افراد کےخاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے،دہشت گردی کےخاتمے کیلئےمل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے