پی آئی اے طیاروں کے مختلف حصوں پر سیکورٹی سیل چسپاں

پی آئی اے کے جہازوں سے منشیات کی برآمدگی کےواقعات سامنے آنے کے بعد عملے کی تلاشی سخت کر دی گئی ہے۔ جہازوں کے مختلف حصوں پر بھی سیکورٹی سیل چسپاں کی گئی ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق منشیات کی برآمدگی کے بعد پی آئی اے نے عملے کی تلاشی کا عمل سخت کرتے ہوئے جہاز میں داخل ہونے والے ہر اہل کار کی سخت تلاشی لینے کے ا قدام کا آغاز کیا ہے۔

جہازوں میں واش روم کے کموڈ سمیت آسانی سے کھل جانے والے حصوں پر سیل کے اسٹیکر لگا دیئے گئےہیں ، اسٹیکر پھٹنے کی صورت میں عملہ سیکورٹی اسٹاف کو آگاہ کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے