آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو پھانسی

آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 2 دہشت گرد عطاء اللہ ولد محمد سلطان اورتاج محمد ولد الف خان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ دونوں دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی۔

دونوں دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پر حملے کے علاوہ کئی بے گناہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

عطاء اللہ اور تاج محمد نےمجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

آپریشن رد الفساد کے تحت فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک درجنوں سے زائددہشت گرد پھانسی کے پھندے پر لٹکائے جاچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے