حسین نواز جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

اسلام آباد: پاناما پیپز کے دعوؤں کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیش ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کیلئے وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔

جوڈیشل اکیڈمی میں پیش ہونے سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے آیا ہوں، مجھے کل ہی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس ملا، جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے صرف 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کوئی سوال نامہ نہیں دیا گیا جبکہ جے آئی ٹی نے مجھ سے کوئی خاص دستاویزات بھی نہیں مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے وکیل کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہا ہوں، میں کسی مفروضے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کروں گا۔

اس موقع پر حسین نواز کے ساتھ ان کے وکیل عبدالغنی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے