کےالیکٹرک کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ پر فیصلہ محفوظ

کےالیکٹرک کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔سندھ ہائی کورٹ کیس کا فیصلہ آج ہی سنائے گی ۔

درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ کے الیکٹرک تمام صارفین کو بلاامتیاز بجلی کی فراہمی کا پابند ہے اور اگر کوئی بجلی چوری کرتا ہے تو پورے علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

اپنے دلائل دیتے ہوئے وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے80 فیصد علاقے یکم رمضان کی سحری کے دوران تاریکی میں ڈوب گئے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 2014 میں رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنےکا حکم دیا ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے