رمضان میں کن لوگوں کی مدد کریں ؟

ابھی کچھ دیر پہلے ہسپتال سے گھر واپس آ رہا تھا _ سیکورٹی کمپنی کے یونیفارم میں ملبوس شخص نے لفٹ کے لیے ہاتھ بڑھایا _ گاڑی میں بیٹھانے کے بعد میں نے اس کے چہرے پر نظر ڈالی تو عمر لگ بھگ ٥٠ سال تھی _ میں نے پوچھا چچا کہاں ڈیوٹی کرتے ہو ؟ جواب دیا لائف کیئر ہسپتال میں _ کتنی دیر ؟ صبح چار سے ابھی چار تک _١٢ گھنٹے _

کمپنی کتنی تنخواہ دیتی ہے ؟ ١٢ ہزار _ ہسپتال والے کچھ دیتے ہیں ؟ سحری کر کے پیدل ٤ کلومیٹر کا سفر کر کے آتا ہو اور افطاری سے ٣ گھنٹے پہلے پیدل جاتا ہو _ کوئی لفٹ دے تو اس کی مہربانی _ ہسپتال والوں نے کیا دینا رمضان میں بھی یہ نہیں کہا کہ ہماری طرف سے ایک کھجور ہی لے لو _

کہاں رہتے ہو ؟ اتفاق ٹاؤن میں کراۓ کے مکان میں _کتنا کرایہ ہے ؟سات ہزار کرایہ, ایک ہزار بل _ بچے کام نہیں کرتے ؟ بڑا بچہ ١٢ سال کا ہے _چنوں کی ریڑھی لگاتا ہے _ مزید سوال کرنے میں میری ہمت نہیں ہوئی _اس کو گھر کے قریب اتار کر وآپس آ گیا _

یہ لوگ ہمارے معاشرے کا افتخار ہیں _ جو کسی سے دست سوال بھی نہی کرتے اور اپنی سفید پوشی پر کمپرومائز نہیں کرتے _ یہ لوگ محنت سے بھی گھبراتے _ یہ لوگ کسی پر اپنی مفلسی ظاہر بھی نہی ہونے دیتے _ یہ لوگ آپ کو سیکورٹی گارڈ ، ڈرائیور ،ویٹر گھریلو ملازم اور ہر اس شخص کی صورت میں ملے گے جو ١٠ ،١٢ گھنٹے روزانہ کام کرتے ہیں اور ان کی آمدن ١٥ ہزار بھی نہیں _

آئیں اس رمضان ایسے لوگوں کی مدد کریں اس سے پہلے وہ کسی کے آگے دست سوال کریں _ لکن ان کی مدد کرتے ہوۓ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہونے پاۓ اور ہاں کسی کی مدد کرتے وقت اس کو یہ مت باور کروائیں کہ یہ صدقہ ہے یا زکوٰۃ _ ان کی مدد کر کے ان کا شکریہ ادا کریں کے آپ نے ہمیں خدمت کا موقع دیا _ کبھی غور کیجے گا ایسے لوگ خدا کے بہت قریب ہوتے ہیں _

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے