انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے صوبے میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نپٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہنے کہ ہدایات جاری کی ہیں۔
آئی جی نے تمام اضلاع کے آفیسرز کو اپنے اپنے اضلاع میں نگرانی کے عمل کو سخت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی جی نے یہ احکامات تب جاری کئے ہیں جب رواں ہفتے کابل میں دہشت گردی کے دو بڑے واقعات میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں