تصویرلیک معاملہ، حسین نوازنےسپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی

وزیر اعظم کے صاحب زادے حسین نوازنے جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویرلیک ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھادیا ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں انہوں نے تصویر کا لیک ہونا اور وڈیو ریکارڈنگ ،ضابطہ اخلاق اور قانون کی خلاف ورزی بتایا ہے۔ تحقیقات کے دوران وڈیو ریکارڈنگ دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے اور تحقیقات کیلئے گواہ کو آزادانہ ماحول دیا جانا چاہیے۔

جے آئی ٹی میں گواہوں کے ساتھ بطور ملزم سلوک کیا جارہا ہے جبکہ جے آئی ٹی ممبران دباؤ ڈال کر اپنے مطلب کے بیانات لینا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے والوں کو گرفتاری اورسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے