حسین نواز پانچویں بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

پاناما عمل درآمد کیس کے سلسلے میں حسین نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں آج پانچویں بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، جن سے ساڑھے 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی طرف سے حسن نواز سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی اور بیرون ملک سرمایہ کاری سمیت ان کی کمپنیوں کے بارے میں سوالات کئے گئے۔

حسن نواز نے جے آئی ٹی ارکان کے تمام سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آنے کے بعدحسن نواز نے میڈیا کے اصرار کے باوجود کوئی بات چیت نہیں کی اور سخت سکیورٹی میں وزیراعظم ہاؤس واپس چلے گئےتھے۔

اس سے قبل حسین نواز نے پیشی کے دوران اپنی تصویر لیک ہونے کی ذمہ دار جے آئی ٹی پر عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔

چوتھی پیشی سے قبل حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے اور قانون و اداروں کے تقدس کے لیے جان کی بازی بھی داؤ پر لگائی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے