ہنگو میں 2014 میں خود کش بمبار کو روک کر سکول کے بچوں کی جان بچانے والے اعتزاز احسن کے بھائی کو طالبان کی طرف سے دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے ۔ جس میں انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اعتزاز کے حوالے سے میڈیا سے کوئی بات نہ کریں۔
واضح رہے کہ اعتزاز نے ایسے وقت میں خودکش حملہ اور کو روک کر جان دی تھی جس وقت سکول میں پندرہ سو کے قریب بچے موجود تھے۔