کیا رانگ نمبر صحیح جگہ حاصل کرپائے گی

کوکب جہاں

کراچی

wrong-no-660x330

پاکستانی فلمی شائقین کے لئے اس عید الفطر پر ایک مزاحیہ فلم رانگ نمبرریلیز کی جارہی ہے۔ ایک لمبے انتظار کے بعد آنے والی اس فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ یہ سال کی سب سے مزاحیہ فلم ہوگی۔

اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم کے پروڈیوسر وائی این ایچ ہیں جو یاسر نواز، ندا یاسر اور حسن ذیا کے ناموں کا مخففف ہے۔ فلم کے ہدایتکار بھی یاسر نواز ہیں جو پہلی دفعہ کسی فلم کی ہدایات دے رہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فلم ایک مکمل کامیڈی فلم ہے جسں میں مزاح، ایکشن، ڈرامہ، اور رومانس جیسے سارے مسالے شامل ہیں۔
فلم کہ کہانی ایک قصائی کے گرد گھومتی ہے جس کا بیٹا قصائی کا پیشہ اختیار نہیں کرنا چاہتا۔

فلم کی نمایاں کاسٹ میں جاوید شیخ، دانش تیمور، سوہائے علی ابڑو، شفقت چیمہ، ندیم جعفری اور دانش نواز شامل ہیں۔ مگر فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سب سے جاندار اداکاری جاوید شیخ کی ہے جو اپنے کیرئر میں پہلی بار قصائی کا کرار ادا کرہے ہیں۔

فلم کی موسیقی ریلیز ہوچکی ہے جسے معروف موسیقار وقار علی نے ترتیب دیا ہے۔ فلم کا گانا سیلفیاں عوام میں کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ فلم کے ڈائلاگ محسن علی نے لکھے ہیں۔

فلم کے ڈائرکٹر پروڈیوسر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ رانگ نمبر کامیڈی کے زمرے میں بننے والی مکمل فلم ہے اور یہ فلم بینوں کو اپنی نشستوں پر جمائے رکھے گی۔ فلم کی پوری ٹیم کو اس بات کا یقین ہے کہ یہ اس فلم کو دیکھتے ہوئے شائقین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہا جائیں گے کیونکہ اس فلم کے ذریعے عوام کو ایک ہلکی پھلکی تفریح ملے گی جس مٰیں ان کو کھل کر ہنسنے کا موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ یاسر نواز اس پہلے بھی ٹیلیویژن پر کئی کامیاب مزاحیہ ڈراموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور صدر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک مکمل پاکستانی پروڈکٹ ہپے جس میں شوٹنگ سے لے کر ایڈیٹنگ تک سب کچھ پاکستان ہی میں کیا گیا ہے۔ ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم نے ایک نیا جنم لیا ہے جس میں ملک کے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ اسی لئے اے آر وائی فلمز نے اپنی لائن میڈ ان پاکستان ہی رکھی ہوئی ہے۔

فلم میں ہیروئن سوہائے علی کا سیلفیاں پر ایک آئٹم نمبر بھی شامل بھی جس کے بارے میں فلم کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ یہ آئٹم نمبر نہیں بلکہ ایک فیملی ڈانس ہے۔ اب یہ تو فلم بین ہی بتائیں گے کہ یہ واقعی آئٹم نمبر ہے یا پھر فیملی نمبر۔

WN Poster8

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے