گریڈ ایک کی کم سے کم تنخواہ 9 ہزار روپے کردی گئی

حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے گریڈ ایک کے ملازمین کی کم سے کم بنیادی تنخواہ 7 ہزار 640 سے بڑھا کر 9 ہزار 130 روپے کردی۔

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کا نیا پے اسکیل جاری کر دیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق سرکاری ملازمین کے سالانہ انکریمنٹ میں بھی اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2010 اور 2016 کے ایڈہاک ریلیف کو بنیادہ تنخواہ میں ضم کیا گیا ہے جبکہ بنیادی تنخواہ کے برابر سو فیصد الاؤنس لینے والوں کا یہ الاؤنس کم کرکے 50 فیصد کردیا گیا۔

جن اداروں کے ملازمین کو سو فیصد الاؤنس مل رہے تھے، ان میں پاک فوج، وزیراعظم و ایوان صدر کے ملازمین، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) و دیگر ادارے شامل ہیں جبکہ یکم جولائی سے جاری تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک کی کم سے کم بنیادی تنخواہ 7 ہزار 640 روپے سے بڑھا کر 9 ہزار 130 روپے کردی گئی جبکہ گریڈ ایک کا سالانہ انکریمنٹ 240 سے بڑھا کر 290 روپے کردیا گیا۔

اس کے علاوہ گریڈ 22 کی کم سے کم بنیادی تنخواہ 68 ہزار 540 سے بڑھا کر 82 ہزار 380 روپے کردی گئی جبکہ گریڈ 22 کا سالانہ انکریمنٹ 4870 سے بڑھا کر 5870روپے کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 تا 22 کا اردلی الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا۔

دوسری جانب گریڈ ایک ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں ایک ہزار 490 روپے جبکہ گریڈ 22 کے ملازمین کو 13 ہزار 840 روپے ماہانہ فائدہ دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے