اسلام آباد:تیزہوائوں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،پنجاب، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آئندہ دو روز میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

[pullquote]وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالی گھٹائیںچھاگئیں،مارگلہ کے پہاڑوں کے ساتھ تیرتے سرمئی سفید بادلوں نے اسلام آباد کی فضاوں کو افسانوی روپ بخشا ۔[/pullquote]

تیز ہواوں کے مست جھونکوں کےساتھ رم جھم شروع ہوگئی اورپھر موسلادھاربارش نے جل تھل ایک کردیا، حبس اور گرمی کازورٹوٹ گیا ۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور، ملتان،ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں،بالائی سندھ اور وادی پشاور شدید حبس کی لپیٹ میں رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے