روپے کی قدر میں کمی، وزیر خزانہ نے اجلاس طلب کرلیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی۔

گذشتہ روز (5 جولائی کو) انٹربینک ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور ڈالر کی قیمت میں 108 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اچانک سے ڈالر کی قیمت کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ حکومت نے نے سرکاری سطح پر روپے کی قدر میں کمی کی ہے۔

تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ڈالر کی قدر میں اضافے کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے تمام کمرشل بینکوں کے سربراہان کو طلب کرلیا۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں سرکاری عہدیداران کے علاوہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے سربراہان بھی موجود ہیں۔

وزیر خزانہ کے اس اقدام کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قمیت میں نمایاں کمی نظر آئی۔

اس وقت انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 106 روپے 20 پیسے ہے جبکہ قیمت خرید 106 روپے ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے دوران پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی جانب سے اچانک کی جانے والی خریداری کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

ماضی میں بھی کمرشل بینکوں کی جانب سے کی جانے والی ٹریڈنگ کی وجہ سے روپے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے بیرون ملک قرضوں کی ادائیگی میں ملک کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے