اینڈرائڈ گیم میں وائرس کے ذریعے ایک ملین لوگ متاثر

android-malware-virus-trojan

کیا آپ بھی اپنے اینڈرائڈ فون پہ گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں ؟
ضرور کھیلئے ! لیکن ہوشیار رہیے کہ کہیں اس گیم کے ذریعے آپ کے فون میں کوئی وائرس تو نہیں بھیج دیا گیا۔

اینٹی وائرس بنانے والی مشہور کمپنی ایسٹ (نوڈ 32) نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشہور گیمز

 Cowboy Adventure and Jump Chess

 نےاپنے ایک ملین سے زائد یوزرز کی لوگن انفارمیشن لیک کی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ
Cowboy Adventure
نے اس مقصد کے لئے پرانا فشنگ کا طریقہ ہی استعمال کیا ہے، یعنی فیس بک لاگ ان جیسا پیج بنایا گیا ہے، جسے لوگ فیس بک کا پیج سمجھ کے اس کے ذریعے لاگ ان ہونے کے لئے اپنا فیس بک کا یوزر نیم اور پاسورڈ لگادیتے ہیں ۔ جبکہ وہ معلومات فیس بک پہ جانے کی بجائے ہیکرز کے سرور پہ چلی جاتی ہیں ، اور ان اکاؤنٹس کو دیگر تشہیری اور اسپمنگ مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

apps-google-play-facebook-credentials-cowboy-adventure-ESET-3-copy

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے وائرسز سے محفوظ رہنے کے لئے ہمشہ کوئی بھی ایپلیکیشن یا گیم گوگل کے پلے سٹور سے ہی ڈانلوڈ کریں ، ہمیشہ قابل اعتماد ڈویلپرز کی ایپلیکیشن ہی ڈاؤنلوڈ کریں۔ ایک نظر ریٹنگ اور اس پہ تبصرہ جات کو بھی دیکھ لینا چاہییے۔ انسٹال کرتے وقت جو پرمیشنز مانگی جاتی ہیں ان کو بھی پڑھ لینا چاہییے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے