لاہورمیں تیزہواؤں کیساتھ بارش، 100سے زائد فیڈرزٹرپ

لاہور کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیزہواؤں کےساتھ بارش ہوئی جس سے حبس اورگرمی کا زورٹوٹ گیا ، چھت اوردیوارگرنے کے واقعات میں ایک خاتون اورچار بچیاں زخمی ہوگئیں، لیسکو کے 100سے زائد فیڈرزٹرپ کرنے سے معتدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

لاہورمیں دن بھر ہوا تو چلتی رہی لیکن حبس اورگرمی نے لوگوں کو پریشان رکھا ، سہ پہر کو کالے بادل چھا گئے اورٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ، تیز بارش نے جل تھل کردیا ۔

بارش کےدوران گوجرپورہ میں دیوار گرنےسے تین بچیاں جبکہ گوہاوا گاؤں میں چھت گرنے سے ماں بیٹی زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بارش سے شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

بارش اورآندھی سے حسب معمول لیسکو کے 100 سےزیادہ فیڈرز ٹرپ کرگئے اور متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے