جنوبی وزیرستان میں تین روزہ پولیو مہم

فاٹا کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں تین روزہ پولیو مہم کاآغاز ہوگیا ۔مہم کے دوران 3 لاکھ 40ہزار کے قریب پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان سمیت فاٹا کے ہائی رسک علاقوں میں پولیومہم آج سے شروع ہوگئی ۔ ان علاقوں میں جنوبی وزیرستان ،ایف آر ٹانک ،ایف آر ڈیرہ اسمٰعیل خان اور خیبرایجنسی کے علاقے شامل ہیں۔

قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کا کہناتھا کہ تین روزہ پولیومہم کو سوفیصد کامیاب بنانے کے لئے قبائلی عمائدین اور علماء کرام کا تعاون بھی حاصل کیاگیا ہے ۔

تاہم انہوں نے قبائلی عمائدین او ر علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ فاٹا کے قبائلی علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کریں ۔

ظفرالاسلام خٹک کا کہناتھا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 1374 موبائل ٹیمیں ،62 فکسڈ ٹیمیں اور 33 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے