کے الیکٹرک کو 10 کروڑ جرمانے کا امکان

سہیل اقبال 

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

ke-kesc-logo

نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف فیکٹ فایئنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دے دی، بھاری خلاف ورزیوں، طویل لوڈشیڈنگ اور بریک ڈاون پر کے الیکٹرک کو 10کروڑ روپے تک جرمانہ عائد ہونے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں اتھارٹی اجلاس کے دوران کے الیکٹرک کے خلاف فیکٹ فایئنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔

تحقیقات کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بھاری خلاف ورزیوں کا ارتکاب ثابت ہوگیا ہے۔ فیکٹ فایئنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ 120 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں مطلوبہ بہتری لانے میں ناکام رہی۔ کراچی میں کے الیکٹرک کے دعوے کے برعکس کئی گھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ ثابت ہوگئِ ہے۔

نیپرا کا کے الیکٹرک کو سیکشن 28 کے تحت آج شام کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکشن 28 کے تحت کے الیکٹرک کو 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

نیپرا سیکشن 28 کے تحت کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرکے ایڈمنسٹریٹر مقرر کرسکتا ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر وفاقی حکومت کو بھی شریک ٹھہرا دیا ہے۔

وفاقی حکومت کے الیکٹرک میں 25 فیصد شیئرز کی مالک ہے۔کے الیکٹرک کے بورڈ میں وفاقی حکومت کے دو ڈائریکٹرز نے مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔

نیپرا نے حیران کن طور پر بجلی کی پیدوار میں اضافے سے متعلق کے الیکٹرک کے اقدامات کو سراہا ہے ۔ نیپرا نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کے لئے کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے