بشریٰ رحمان
پشاور
۔ ۔ ۔
پشاور میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے آرمی پبلک اسکول شہدا کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحے کو بھلایا نہیں جاسکتا
کوئی مذہب اور معاشرہ اس قسم کے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، اس سانحے میں ملوث بیشتر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا ہے
سانحے کے شہیدوں کی قربانیوں نے قوم کو متحد کردیا،
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔