بھارت خطے میں تناؤپیدا کررہا ہے ۔ دفتر خارجہ

14200420271_event

دفتر خارجہ اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکیا گیا ۔ پاکستان نے  بھارتی جاسوس طیارے کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلاجواز گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ پر  سخت احتجاج ریکارڈکرایا  ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی طرف سے دیئے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جاسوس طیارے کی پاکستانی حدود میں پرواز اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ 1991 اور 2003 میں طے پانے والے پاک بھارت معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی خلاف ورزیاں او فا میں ہونے والی پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کی روح کے بھی خلاف ہے، جس میں تناؤ کم کرنے اور تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت یقینی بنائے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہوں

پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن ہمسائگی کا خواہاں ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے

بھارت تمام دو طرفہ معاہدوں کی پاسدار اور احترام کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے