ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 5 ہزار افراد کا طواف

عبدا لناصر مہند 

۔ ۔ ۔

مکہ

کعبہ کے صحن کی توسیع حج سے پہلے مکمل ہو جائے گی

 ہر گھنٹے میں ایک لاکھ5   ہزار افراد طواف کر سکیں گے

مسجد الحرام کے ڈائریکٹر پراجیکٹس سلطان القریشی نے بتایا ہے کہ خانہ کعبہ کے طواف کے لئے استعمال ہونے وا لے صحن کی توسیع کا کام اس سال موسم حج سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا ۔

طوف کعبہ کے لئے بنایا جانے والا دو منزلہ عارضی پل حج سے پہلے ہٹا دیا جائے گا

توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 50ہزار افراد طواف کریں گے ۔

مطاف میں عثمانی ترک خلفاءکی طرف سے 500سال پہلے تعمیر کئے جانے والے دالان کی تعمیر نو کاکام بھی 40فی صد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر 45روز قبل توسیعی منصوبے پر کام بند کر دیا گیا تھاجو اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

مطاف کی توسیع کا یہ کام اختتامی مراحل میں ہے جو سیزن کے آغاز تک مکمل کر لیا جائے گا۔

سلطان القریشی نے بتایا کہ مسجد کی عمارت کی مختلف منزلوں کو سہارا دینے والے ستونوں کی تعمیر کا 94فی صد جبکہ چھتوں کی تعمیر کا 85فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے