مفتی رفیع عثمانی نے ملی نغمے میں قوم کو ایک حیرت انگیز پیغام دے دیا ۔

tarana

کراچی کے معروف دینی مدرسے نے 14 گست کے موقع پر پاک وطن کے نام سے ملی نغمہ تیار کیا ہے جس میں جنید جمشید ، نعمان شاہ ، حافظ ابو بکر اور انس یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے

اس ملی نغمے کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس میں دار العلوم کراچی کے مفتی اعظم مفتی محمد رفیع عثمانی ، مفتی نقی عثمانی اور جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے قوم کے نام وحدت اور یگانگت کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغامات بھی ریکارڈ کرائے ہیں۔ ان پیغامات میں علماٗ نے کھلے الفاظ میں دہشت گردی اور فرقہ وارایت کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے قوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتحاد اور اتفاق کو ہر صورت اپنے پیش نظر رکھیں ۔ دینی مدارس کی جانب سے پہلی بار اس انداز سے  قوم کے نام ایسا شاندار پیغام دیا گیا ہے جس سے دینی مدارس کا مثبت تاثر اجاگر ہوا ہے   ۔

ملی نغمے کا مرکزی خیال سلمان ربانی کا ہے جبکہ ان کے ساتھ اس خیال پر کئی لوگوں نے تعاون کیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے