بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کہتی ہیں کہ وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اور اسی لیے سوشل میڈیا سے دور ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔
بھارتی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور وڈیوز شیئر کرنا پسند کرتی ہیں
انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے اس دوسرے چہرے سے بھی واقف ہو چکی ہیں جس پر وہ کچھ عرصہ قبل تک یقین بھی نہیں کرنا چاہتی تھیں ۔
اس موقع پر انھوں نے ابھیشک بچن کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ابھیشک بچن کے ایک فین نے ٹوئیٹر پر ان کی بیٹی کے بارے میں مذاق کیا جس پر ابھیشک کو مجبوراً اس فین کو بلاک کرنا پڑا۔