وزیر اعلی پنجاب نے رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں پنجاب کے مدارس اور علما کی گرفتاریوں کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہ نماؤں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔
وفاق المدارس کے وفد میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی عبدالرشید ، مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی ،جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان اور دیگر رہ نما موجود تھے جبکہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ ، چیف سیکریڑی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ہوم سیکرٹری پنجاب اور انسداد دہشت گرد ی پولیس کے ڈپٹی آئی جی سمیت دیگر اہم حکومتی ذمہ داران موجود تھے ۔
وفاق کے قائدین نے وزیر اعلی پنجاب سے مدارس پر چھاپوں کط خلاف احتجاج کیا اشر بتا یا بعض معملات میں پنجاب پو لیس ذاتی انتقال کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔
وفاق کے مطابق پولیس کے چھاپوں سے معاشرے میں مدارس کی ساکھ خراب ہو رہی ہے ۔وفاق اور جمعیت کے قائدین نے وزیر اعلی کے سامنے ان سرکرہ مذہبی شخصیات کے نام بھی پیش کیے جو پاکستان مسلم لیگ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کی جیت کا ذریعہ بنتے ہیں اور وہ عرصے سے اپنے اپنے حلقہ اثر میں مسلم لیگ کی حمایت کرتے چلے آرہے ہیں لیکن ان کے نام بھی فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے ہیں ۔
وزیراعلی پنجاب نے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس میں حکو مت اور وفاق المدارس کے ذمہ داران موجود ہوں گے ۔ کمیٹی جملہ معاملات کا جائزہ لے کر وزیراعلی کو رپورٹ پیش کرے گی
وفد میں نے وزیر اعلی کو یقین دلایا کہ ملک میں امن کے قیام اور استحکام کے لیے حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔